اسلام آباداہم خبریں

ملکی خودمختیاری کیلئے قوم کو متحد ہونا ہوگا،جمعیت امامیہ پاکستان

 اسلام آباد(آئی پی ایس)جمعیت امامیہ پاکستان نے ملک میں صدارتی نظام کا مطالبہ کر دیا ، ہمیں متحد ہو کر اسلام اور ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا، پاک فوج ملکی بقا کی ضامن ہیتفصیلات کے مطابق سربراہ جمعیت امامیہ پاکستان علامہ غلام اکبر ساقی، سیکرٹری جنرل علامہ سید محمد سبطین شیرازی نے صوبائی قیادت کے ہمراہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت یکجہتی کی ضرورت ہے ، ہمیں متحد ہونا ہو گا ، سربراہ جمعیت امامیہ غلام اکبر ساقی نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ محرم الحرام میں عزاداری کے جلوسوں، مجالس کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سیکیورٹی کے بہتر انتظامات کرے،عزاداری پر کوئی قدغن برداشت نہیں کریں گے، پاکستان ہمارا ملک ہے ہم سب ایک ہیں ،ملک کے مسائل کی جڑ ہمارا نظام ہے،جس نے بھی اسرائیل کو تسلیم کرنے کی حماقت کی اس کا پاکستان میں کوئی ٹھکانہ نہیں ہو گا،سیکرٹری جنرل علامہ سبطین شیرازی کا کہنا تھا کہ ہمارے معاشرے میں عدم برداشت بڑھتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے مسائل بڑھ رہے ہیں،اتحاد کے لیے علما کرام کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا،ہم سب پاکستانی ہیں ملکر پاکستان کو بچانا ہے،ہمیں متحد ہو کر اسلام اور ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا، اس موقع پر صوبائی قیادت بھی موجود تھی، ہمیں صدارتی نظام کی ضرورت ہے تب ہی یہ ملک ترقی کر سکتا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker