کھیل

آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکا کو بڑا جھٹکا

 

ٓکولمبو(آئی پی ایس)سری لنکا کے لیفٹ آرم اسپنر پراوین جے وکراما کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے جس کے بعد وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کی جانب سے گذشتہ روز پریس ریلیز جاری کی گئی جس کے مطابق پراوین جے وکراما کی طبیعت خرابی کی شکایت موصول ہوئی تھی جس کے بعد ان کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ کے مطابق پراوین جے وکراما کو فوری طور پر دیگر کھلاڑیوں سے الگ کردیا گیا ہے اور وہ پانچ دن تک کمرے میں قرنطینہ میں ہی موجود رہیں گے جبکہ دیگر کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن اسٹار آل راؤنڈر اینجلو میتھیوز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کے بعد انہیں مقابلے سے باہر کردیا گیا تھا جبکہ ان کی جگہ اوشادا فرنینڈو کو بقیہ میچ میں کھیلنے کا موقع ملا تھا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker