اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی دارالحکومت میں شدید بارش کے بعد اسلام آباد کے نشیبی علاقے زیر آب گئے ،ڈپٹی کمشنر اسلام آباد صورتحال کا جائزہ لینے کیلئے مختلف علاقوں کے دورے پر پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن نے شدید بارش کے بعد وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور بارش کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا ۔
انہوں نے متعلقہ اداروں کو نشیبی علاقوں سے فوری پانی نکالنے کی ہدایت کی اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار رہنے کی بھی ہدایت کی ۔