اسلام آباد

بنی گالا ،کورنگ نالا میں پھنسے بچوں کو بحفاظت نکال لیا گیا

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد میں تھانہ بنی گالا کی حدود میں واقع کورنگ نالا میں 4 بچے پانی میں پھنس گئے، جنہیں بحفاظت نکال لیا گیا۔بچوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، نیوی، پولیس کی ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ نے کافی کوششوں کے بعد بچوں کو بحفاظت کورنگ نالے سے نکال لیا۔

 

چاروں بچوں نے نالے کے بیچ موجود ایک جھاڑی کو پکڑ رکھا تھا، بارشوں کے باعث نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہے اور اطراف کے علاقوں سے مزید پانی آنے کے باعث پانی کی سطح میں اضافے کا امکان ہے۔پولیس حکام کے مطابق بچوں کی عمریں 8 سے 15 سال ہیں اور وہ قریبی آبادی کے رہائشی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker