خیبر پختونخواہ

صبح صبح افسوسناک خبر آگئی ،اہلکاروں کی شہادتیں

 

ڈی آئی خان(آئی پی ایس)خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

 

 

تفصیلات کے مطابق سبزی منڈی کے قریب نامعلوم افراد نے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی اور اس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار معمول کی ڈیوٹی پر موجود تھے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ٹریفک پولیس اہلکاروں کی شناخت حبیب اللہ اور شوکت نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں باآسانی کامیاب ہوگئے جبکہ ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker