اسلام آباد (آئی پی ایس) ملک بھر میں کورونا ایک بار پھر منہ زور ہونے لگا ہے، مزید 600 سے زائد نئر مریض وائرس کا شکار ہو گئے ہیں،ہسپتالوں پر بوجھ بڑھنے لگا
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 18 ہزار 950 کووڈ کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 653 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوئی۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق کئی روز بعد کورونا میں مبتلا کسی مریض کا انتقال نہیں ہوا جبکہ اب بھی 162 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
دوسری جانب ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والےکورونا کیسز میں صوبہ سندھ سر فہرست ہے۔