اسلام آباداہم خبریں

پیپلز لیبر یونین سوئی گیس کا ملازمین کے مسائل پر شدید تشویش کا اظہار

 اسلام آباد(آئی پی ایس)پیپلز لیبر یونین سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق جنرل سیکرٹری اور آئل اینڈ گیس فیڈریشن کے مرکزی رہنما سعید احمد خان نے اپنے ایک بیان میں او جی ڈی سی ایل میں محنت کشوں کو درپیش مسائل پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منتخب سی بی اے یونین کے ساتھ معاہدہ ھونے کے باوجود انتظامیہ کا اسپر عمل درآمد نہ کرنا انتظامیہ کی کھلی بدمعاشی اور ھٹ دھرمی کے علاہ کچھ نہیں ، آئل اینڈ گیس سیکٹر میں اداروں کی مینجمنٹ قانون اور معاہدوں کی مسلسل خلاف ورزی سے باز آجائیں تو بہتر ھوگا ۔ بصورتِ دیگر آئل اینڈ گیس سیکٹر کے تمام محنت کش اور خاص طور پر سوئی سدرن گیس کمپنی کے محنت کش اپنے او جی ڈی سی ایل کے مزدور بھائی کے ساتھ ھر جدوجہد میں شانہ بشانہ کھڑے ھوں گے ان شااللہ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ چاھے سوئی سدرن گیس کمپنی کی ھو یا او جی ڈی سی ایل کی یا کسی اور کمپنی کی، طے شدہ معاہدوں کی پاسداری میں مسلسل ناکام نظر آرھی ھیں۔ جس سے ان اداروں کے محنت کشوں میں شدید بے چینی پیدا ھو رہی ھے جو نا صرف ان اداروں کے بلکہ ملک بھر کے صنعتی امن کے لئے خطرناک ھے۔ ھم محترم وزیر پیٹرولیم جناب مصدق ملک، جناب شاہد خاقان عباسی صاحب سے گزارش کرتے ھیں کہ وہ اس صورت حال کا فوری نوٹس لیں اور ان اداروں (او جی ڈی سی ایل، سوئی سدرن گیس کمپنی و دیگر ) کی انتظامیہ کو فوری ھدایت جاری کریں کہ وہ کسی ایسے اقدام سے باز رھیں جس سے مزدوروں میں بے چینی پیدا ھو اور صنعتی امن خطرے میں پڑ جائے ۔ طے شدہ معاہدوں پر فوری اور مکمل عمل کیا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker