اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن اسلام آبادنے پی ایم ے پمز ہسپتال کی کابینہ کا اعلان کر دیا۔ ڈاکٹر محمد مشتاق کو صدر اورڈاکٹر زیشان چوہدری کوسینئر نائب صدر,ڈاکٹر محمد خلیل کو جنرل سیکرٹری پی ایم ے پمز ہسپتال بنایا گیا ہے۔
اتوار کوپمز میں پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن پمز کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں پی ایم اے اسلام آباد کے صدر ڈاکٹر اختر علی بندیشہ،جنرل سیکرٹری ڈاکٹر مبشر ڈاہا،ایگزیکٹو ممبرز پروفیسر ڈاکٹرراناعمران سکندر,پروفیسر ڈاکٹر ممتاز نیازی،ڈاکٹر اسرار احمد، ڈاکٹر اجمل سمیت سینئر اور جونئیر ڈاکٹرز کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
اجلاس میں باقاعدہ طور پر ڈاکٹر محمد مشتاق کو صدر،ڈاکٹر زیشان چوہدری کوسینئر نائب صدر جبکہ ڈاکٹر محمد خلیل کو جنرل سیکرٹری پی ایم اے پمز منتخب کیا گیا جبکہ بیشتر کو ایگزیکٹو ممبرز بھی بنایا گیا ہے ۔پی ایم اے اسلام آباد کی طرف سے نئی منتخب ہونے والی کابینہ کو مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔