اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کا ترامڑی نزدسلطانہ فانڈیشن لہتراڑ روڈ میں لگائی گئی منڈی مویشیاں کا دورہ کیا۔منڈی میں ایم سی آئی اور اسلا م آباد انتظامیہ کی طرف سے دی گئی سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر بیو پاریوں اور گاہکوں سے سہولیات کی فراہمی اور جانوروں کی خریدو فروخت پر فیس وصولی کے بارے میں پوچھا۔ سرکاری مقرر کردہ ریٹ سے زائد جانوروں کی فیس وصول نہ کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر صفائی ستھرائی اور جانوروں کیمیڈیکل چیک اپ کو یقینی بنانے کے حوالے سے متعلقہ اداروں کو ہدایات دیں۔