پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا کے وزیرخزانہ تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 60ارب کا بوجھ صوبائی حکومت پر ڈال دیا ،قبائلی لوگوں سے صحت کارڈ کی سہولیات بھی چھین لی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار وزیرخزانہ و صحت خیبرپختونخوا تیمورسلیم جھگڑا کی میڈیا سے گفتگوکرتے کیا،
معاون خصوصی اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف اور وزیر سماجی بہبود و زکوٰۃ انور زیب بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔تیمور سلیم جھگڑا نے کہاکہ پشاور وفاق کی جانب سے ایم او یو صوبائی حکومت کے سامنے پیش کیا گیا، ہم اپنے صوبے کے حقوق کو تحفظ دینا چاہتے ہیں، وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع کے لوگوں سے صحت کارڈ کی سہولیت چھین لی ہے، صوبائی حکومت اگر قبائلی اضلاع کو صحت کارڈ صحولت دے تو اس پر5 ارب روپے کا خرچہ آئے گا، ہمیں 61 ارب روپے کا مزید خسارہ ہوگا، تیمور سلیم جھگڑانے کہاکہ صرف کاغذی کارروائی کے لیے ایم او یو پر دستخط کرنا ہے،
ابھی تک ایم او یو پر دستخط کرنے کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا، وفاقی حکومت چھوٹے صوبوں میں بالخصوص خیبرپختونخوا میں دلچپسی نہیں لے رہی ہے، وفاقی حکومت صرف پنجاب میں دلچسپی لے رہی ہے، قبائلی اضلاع کیلئے دوبارہ صحت کارڈ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم نے اپنے فنڈز سےقبائلی اضلاع کےلئے صحت کارڈ شروع کر رہے ہیں۔