گلگت بلتستان

پی آئی اے نے بڑا اعلان کردیا ،سیاح خوشی سے نہال ہوجائینگے

 

اسلام آباد(آئی پی ایس)اسکردو جانے والے افراد کے لیے پی آئی اے کی جانب سے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلا کے مطابق قومی ایئرلائن پی آئی اے نے اسکردو کے لیے پروازوں میں اضافہ کردیا ہے۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے اسکردو ہفتہ وار 12 فلائٹس چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے حکام نے بتایا کہ اسکردو جانے والے سیاحوں کی سہولت کے لیے ہفتہ پروازوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ عید کی چھٹیوں سمیت اسکولوں کی گرمیوں کی چھٹیوں کے باعث سیاحوں کی بڑی تعداد اسکردو جارہی ہے۔

خیال رہے کہ گلگت بلتستان ایک ایسی جنت نظیر سرزمین ہے جو جغرافیائی طورپر بہت اہم ہونے کے ساتھ ساتھ سیاحتی اعتبارسے پوری دنیا میں اپنی مثال آپ ہے۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا کے سترفیصد پہاڑ گلگت بلتستان میں ہی پائے جاتے ہیں، شاہراہ قراقرم جیسی عظیم الشان سڑک گلگت بلتستان کے حصے میں ہے، دریائے سندھ ایسا طویل اور گہرا دریا جو اکثرپاکستان کو سیراب کرتا ہے۔

گلگت بلتستان میں سیاحت کے فروغ کے لئے سب سے اہم یہاں کی سڑکیں ہیں، اس صوبے کی اکثر سڑکیں کچی ہیں جس کی وجہ سے سیاح اپنی گاڑی کے ذریعے سفر نہیں کرسکتے ہیں، ان کو یہاں کی مقامی مخصوص گاڑیاں کرایہ پر لینی پڑتی ہیں، اگر یہاں کی تمام سڑکیں پکی کی جائیں تو سیاحوں کی تعداد میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker