پشاور(آئی پی ایس) ناصر باغ کے علاقہ میں پولیس چوکی پر دو ہینڈ گرینیڈ حملہ،دواہلکار زخمی ہو گئے ۔حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب چوکی جمعہ خان خوڑ پر کوئی مواد پھینکا گیا ہے جس سے ہیڈ کانسٹیبل نورالبصر زخمی ہوا ہے جس کو ابتدائی طبی امداد کی خاطر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت سریدست خطرے سے باہر اور تسلی بخش بتائی جا رہی ہے
مقامی پولیس نے فوری بی ڈی یو ٹیم طلب کی جنہوں نے ہینڈ گرنیڈ کی تصدیق کی،واقعہ کے بعد اطراف کے علاقوں میں جامع سرچ آپریشن کیا گیا جبکہ ہیومن انٹیلیجنس کو بھی فعال کر دیا گیا ہے۔
گزشتہ شب ہی ایس ایس پی آپریشنز لیفٹیننٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی نے ہسپتال میں زخمی پولیس اہلکار کی عیادت کی،انہوں نے متعلقہ حکام کو بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے