اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈپٹی کمشنر /رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سو سائٹی عرفان نواز میمن نے کہا ہے کہ دو ماہ کے دوران رجسٹرار کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کےزیر اہتمام اب تک تین سوسائٹیز کے الیکشن منعقد ہو چکے ہیں ۔
اپنے ایک بیان میں ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ واپڈا ایمپلائز ہاؤسنگ سوسائٹی ،فیڈرل شریعت کورٹ ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی اور سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کی مینجمنٹ کمیٹی کے کامیاب الیکشن منعقد کرائے جا چکے ہیں ۔
ڈپٹی کمشنرنے مزید کہاکہ باقی سوسائیٹیز کی مینجمنٹ کمیٹیوں کے الیکشن بھی جلد کرائے جائیں گے تاکہ مینجمنٹ اپنا کام صحیح طریقے سے سرانجام دے سکے۔ رجسٹرار آفس کی بھر پورکوشش ہے کہ شفاف اور غیر جانبدار طریقے سے الیکشن سر انجام ہو سکیں ۔ اس سلسلے میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی ذمہ داری سے پورے کئے جاتے ہیں ۔