راولپنڈی(آئی پی ایس )مہنگائی کے اثرات عوامی تفریحی مقامات پر بھی پڑنے لگ گئے ،راولپنڈی کے تفریحی پارکس میں پارکنگ فیس میں سو فیصد اضافہ کر دیا گیا ہے
چند ماہ قبل موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس بیس روپے تھی جبکہ گاڑی کی فیس30 روپے تھی جسے بالترتیب بڑھا کر پچاس اور ساٹھ روپے کر دیا گیا ہے اسی دیگر گیمز و جھولوں کی فیس میں سو فیصد اضافہ کیا ہے تیس روپے والے ساٹھ اور پچاس والے جھولوں کی فیس سو روپے کر دی گئی ہے عوام نے اس اضافے کو ظالمانہ قرار دیا ہے اور فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے دوسری جانب انتظامیہ کا موقف ہے بجلی اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافے وجہ سے فیسوں میں اضافہ کرنا پڑا ہے۔