
پنڈی بھٹیاں (آئی پی ایس )آج مورخہ 2 جولاٸی 2022 کو گورنمنٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوٸے ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی نے ڈینگی اگاہی مہم کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہاٸی سکول نمبر 1 میں ڈینگی اگاہی سیمینار اور بعد میں ڈینگی اگاہی مارچ کا انعقاد کیا۔
اس سیمینار کے مہمانِ خصوصی نذیر احمد چوہان صاحب ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) پنڈی بھٹیاں ، میڈم صوفیہ جبیں صاحبہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) پنڈی بھٹیاں ، پرنسپل گورنمنٹ ہاٸی سکول نمبر 1 غلام شبیر صاحب ، زاہد اکرام ہنجرا مرکزی چیٸرمین پنجاب انصاف ٹیچرز یونین پنجاب اور راٸے عاصم کھرل سوشل ورکر,انچارج ٹائیگر فورس پنڈی بھٹیاں موجود تھے۔مہمانوں نے شرکا سے خطاب میں ڈینگی کی علامات ، احتیاطی تدابیر اور بطور ہیڈ ٹیچر ذمہ داریوں کو اجاگر کیا۔ تحصیل پنڈی بھٹیاں کے ہیڈ ٹیچرز کی کثیر تعداد نے اس سیمینار میں شرکت کی۔تمام شرکا نے ہاٸی سکول نمبر 1 پنڈی بھٹیاں سے گول چوک پنڈی بھٹیاں تک ڈینگی اگاہی مارچ میں حصہ لیا اور چوہان صاحب نے آخر میں اپنی ذمہ داری نبھانے کا عہد لیا