اہم خبریںپاکستان

لنڈی کوتل،لڑائی میں فائرنگ سے 10دنبے اور2بھینس ہلاک

لنڈی کوتل(آئی پی ایس ) مویشی منڈی تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان لڑائی اور فائرنگ، پانچ افراد زخمی،جبکہ دس دنبے اور دو بھینسیں ہلاک، لڑائی شاہ محمد شینواری اور معراج الدین شینواری کے افراد کے مابین ہوئی۔

پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز بھی تین فریقین کے مابین اسی مویشی منڈی کے مسئلے پر جھگڑا ہوا تھا جس میں دو فریقین خوگہ خیل شینواری معراج الدین شینواری اور شاہ محمد شینواری اور ایک خٹک چوکیدار کے افراد وغیرہ تھے پولیس ذرائع کے مطابق آج کی لڑائی کے دوران کچھ اسلحہ بھی پولیس اہلکاروں نے فریقین سے چھین لیا ہے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس ذرائع نے بتایا کہ کل جو چار افراد گرفتار کر لئے گئے تھے ان کے خلاف دو ایف آئی آرز بھی درج ہیں اور آج کے واقعہ میں بھی ایف آئی آر درج ہوگی

انہوں نے بتایا کہ مویشی منڈی میں پیسوں کے حصول پر معاملہ بگڑ گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق زخمیوں میں فرمان ولد سبز علی سکنہ شبقدر،ضیاالحق ولد محمد یوسف میرداد خیل،مقدس ولد اسداللہ سکنہ خوگا خیل کنڈو خیل ،اعظم شیر ولد عبدالحمید سکنہ شبقدر اور اسرار ولد نور تاج شبقدر شامل ہیں جبکہ جانوروں میں دس دنبے اور دو بھینسیں ہلاک ہو چکے ہیں۔آزاد ذرائع کے مطابق ایک زخمی شخص کو پشاور ہسپتال منتقل کر دیا گیا یے جس کی حالت تشویشناک تھی پولیس کی اب تک کی کاروائی میں مبینہ طور پر دو مسلح افراد گرفتار کر لئے گئے ہیں مقامی ذرائع نے بتایا کہ بیوپاریوں نے واقعے کیخلاف احتجاج بھی کیا واقعہ کے بعد پولیس نے مویشی منڈی کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور صورتحال کنٹرول میں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker