اہم خبریںپاکستان

دو افراد کی پرائیویٹ آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی، غیر قانونی ہے، فیاض الحسن

لاہور(آئی پی ایس ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ دو پرائیویٹ افراد کی آڈیو لیک کرنا غیر اخلاقی، غیر قانونی اور غیر انسانی ہے۔

سابق خاتون اول بشری بی بی کی آڈیو لیک پر فیاض الحسن چوہان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو لیک کا حال بھی توشہ خانہ اور دیگر الزامات کی طرح ہوگا، پریڈ گراونڈ کا کامیاب جلسہ آڈیو لیک کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آڈیو ویڈیو لیکس والی سیاست عمران خان کے مشن کا راستہ نہیں روک سکتی، عمران خان پوری جرات اور دلیری سے انجمن غلامان امریکا کا مقابلہ کر رہے ہیں، امریکی سازش کا شکار ہونے والے لوٹے غدار نہیں تو کیا ٹیپو سلطان کہلائیں جائیں۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ راولپنڈی اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کی جلسے میں شرکت عمران خان پر اعتماد ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker