خیبر پختونخواہ

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی سینئر صحافی افتخار احمد کے قتل کی مذمت

 

پشاور(آئی پی ایس)وزیراعلی خیبر پختونخوا محمود نے چارسدہ میں سنئیر صحافی افتخار احمد کے قتل کی مذمت جبکہ درازندہ میں مسافر بس حادثے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے پولیس کو قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لئے ضروری کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیااور مرحوم کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی ۔محمود خان نے کہاکہ واقعے میں ملوث عناصر کسی صورت قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے، قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔دریں اثناء وزیراعلی خیبرپختونخواہ نے ، ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقہ درازندہ میں مسافر بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلی کا مقامی انتظامیہ اور ریسکیو حکام سے رابطہ کرتے ہوئے ہنگامی طور پر امدادی کارروائیوں کی ہدایت کی ۔انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال انتظامیہ حادثے کے زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرے ۔وزیر اعلی نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت کو مقامی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے کی ہدایت کی ۔وزیراعلی کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر زخمیوں کا علاج ممکن نہ ہونے کی صورت میں انہیں فوری طور پر صوبے کے دیگر بڑے ہسپتالوں کو منتقل کرنے کے لئے ضروری انتظامات کئے جائیں،زخمیوں کے علاج معالجے میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ ہونے پائے، اس مقصد کے لئے تمام دستیاب وسائل بروئے لائے جائیں،وزیر اعلی نے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور حادثے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات ظاہر کیں ۔وزیر اعلی کا جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعاکی اور کہا کہ ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker