پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونحواہ کی مثالی پولیس کا انوکھا کارنامہ ،مردوں پر بھی ایف آئی آر کاٹنے لگی ۔
تفصیلات کے مطابق چھ سال قبل وفات پانے والے زاہد ولد بوستان پر ایف آئی درج کاٹ دی گئی ،ایف آئی ار 30 جون کو تھانہ کاٹلنگ میں درج کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق اقبال غنی پر چند دن قبل فائرنگ کی گئی تھی جو بعد میں وفات پا گیا۔ہسپتال سے مراسلہ آنے کے بعد ایف آئی آر درج کی گئی تھی ۔پولیس کاٹلنگ کا کہنا ہے کہ مرحوم نے بیان نزع میں خود رپورٹ درج کرائی ہے،تاہم مزید تفتیش جاری ہے ۔