
تہران(آئی پی ایس)جنوبی ایران میں طاقتور زلزلے کے نتیجے میں کم ازکم پانچ افراد ہلاک جبکہ چوالیس زخمی ہو گئے ہیں۔ ہفتے کے دن یہ زلزلہ تہران سے ایک ہزار کلو میٹر دور جنوب میں آیا، جس کے جھٹکے دور دور تک محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت چھ اعشاریہ تین نوٹ کی گئی۔ ریسکیو اور امداد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ حکام نے بتایا ہے کہ اس زلزلے سے ہونے والی ممکنہ تباہ کاریوں کے بارے میں معلومات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔