بین الاقوامی

یوکرین کو مزید اسلحہ فراہم کیا جائے گا، امریکہ

امریکہ نے یوکرین کو مزید دفاعی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محمکہ دفاع نے بتایا ہے کہ روسی جارحیت سے نمٹنے کے لیے کییف کو آٹھ سو بیس ملین امریکی ڈالر کا دفاعی پیکج دیا جائے گا۔ پینٹا گون کے مطابق زیادہ تر اسلحہ امریکی حکومت کے بجائے امریکی اسلحہ ساز صنعت فراہم کرے گی۔ یوکرین جنگ کے شروع ہونے کے بعد امریکی حکومت یوکرین کو مجموعی طور پر سات بلین ڈالر کا اسلحہ فراہم کرنے کا وعدہ کر چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker