کھیل

ومبلڈن اوپن، اعصام الحق کو دوسرے رائونڈ میں شکست

لندن(آئی پی ایس)پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹائٹل کی دوڑ سے باہر ہو گئے، لندن میں جاری گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں سپین کے ڈیوڈ ویگا اور برازیل کے رافیل میٹوس نے پاکستان کے اعصام الحق اور قزاخستان کے الیگزینڈر نیڈو ویسوف کو شکست دے کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کر لیا،پہلے رائونڈ میں اعصام الحق اور ان کے جوڑی دار نے 6-3 سے کامیابی حاصل کی تاہم دوسرے رائونڈ میں انہیں سخت مقابلے کے بعد 7-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، تیسرے رائونڈ میں ڈیوڈ ویگا اور رافیل میٹوس کو 5-3 کی برتری حاصل تھی اس موقع پر اعصام الحق اور الیگزینڈر نیڈو ویسوف فٹنس مسائل کی وجہ سے دسبتردار ہو گئے، واضح رہے پہلے رائونڈ میں اعصام الحق اور ان کے پارٹنر نے آسٹریلیا کے جیمز ڈک ورتھ اور امریکا کے مارکوس گیرون کو شکست دی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker