فن و فنکار

شوٹنگ ادھوری چھوڑنے پر علیزے شاہ کیخلاف شکایت درج

کراچی(آئی پی ایس )پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر نئے تنازع کی زد میں آگئیں۔پاکستان فلم اینڈ ٹیلی ویژن پروڈکشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی نے اداکارہ علیزے شاہ کی جانب سے شوٹنگ درمیان میں چھوڑدینے پر ان کے خلاف متحدہ پروڈیوسرز ایسوسی ایشن میں شکایت درج کرا دی ہے۔شکایت کے مطابق علیزے شاہ نے دوران شوٹنگ غیر مناسب رویہ اختیار کیا اور بغیر بتائے اور وجہ ظاہر کیے شوٹنگ چھوڑدی جس سے ایوری ڈے پکچرز کے کام میں خلل آیا اور انہیں مالی نقصان اٹھانا پڑا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق علیزے شاہ کے ڈرامے کی شوٹنگ کشمیر میں چل رہی تھی جس دوران اداکارہ نے شوٹنگ چھوڑدی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker