اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن کی ہدایت پر مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے نافذ کیے گئے دفعہ 144کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ۔
تفصیلات کے مطابق صدر زون میں تھانہ ترنول کی حدود سیکٹرڈی 17میں مجسٹریٹ صدر زون میر یامین نے دفعہ 144نفاذ کی خلاف ورزی پر 6 افرادکو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانہ ترنول منتقل کر دیا۔
مجسٹریٹ صدر زون میر یامین کے مطابق رات 9بجے تک دفعہ 144کے تحت مارکٹیں بند کرنی ہوتی ہیں،خلاف ورزی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ کردار ادا کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔