اسلام آباد (آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت ہفتہ وار ڈینگی رابطہ اجلاس ۔متعلقہ اداروں نے ڈینگی کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال اور ڈینگی کی روک تھام کے لئے ٹیموں کی پرفارمنس کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر تربیتی ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔اسلام آباد میں ٹوٹل تیرہ ڈینگی کے کیسز موجود ہیں ۔ ڈینگی کے تدارک کے حوالے سیورکر ٹیموں میں بھی اضافہ کیا جا رہا ہے۔ اس ماہ جس علاقے میں زیادہ ڈینگی لاروا پایا گیا ہیوہاں چیکنگ کو مزید فعال اور موثر بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر کی متعلقہ اداروں کو ہدایا ت ،ڈینگی مچھر سے بچا کے لئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔ کوڑا کرکٹ کو تلف کریں یا ایم سی آئی کی طرف سے علاقوں میں رکھے گئے کوڑا دان میں ڈالیں ۔ ایم سی آئی عملہ ڈور ٹو ڈور جاکربھی کوڑا جمع کر رہا ہے۔ ڈینگی مچھر کی آماجگاہ زیادہ تر کھڑے پانی میں ہوتی ہے اپنے گھر دفتر یا گلی میں پانی کو کھڑا نہ ہونے دیا جائے۔ صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ ڈینگی علامات کی صورت میں فوری طور پر ڈاکٹر سے رجوع کریں ۔ اسلام آباد کے شہریوں اور دیہی علاقوں میں ڈی ایچ او کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں ڈینگی کی روک تھا م کے حوالے سے آگاہی پروگرام میں مصروف عمل ہیں۔ان اقدامات سے ڈینگی کیسز میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ڈینگی مچھر کی روک تھام کے لئے عوام کا تعاون بھی درکار ہے۔