کراچی (آئی پی ایس )معروف پاکستانی اداکارہ زرنش خان نے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کا انداز کاپی کرلیا۔سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر زرنش خان کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں انہیں وادی ہنزہ کی خوبصورت سڑک پر سفر کرتے اور بالی ووڈ کی مشہور فلم جب وی میٹ کے گانے یہ عشق ہائے سے لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔اداکارہ ناصرف گانا سنتے ہوئے محظوظ ہو رہی ہیں بلکہ وہ اس گانے پر بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے انداز کو کاپی کرتے ہوئے بھی نظر آرہی ہیں۔سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے زرنش خان کے کرینہ کپور کے انداز کو کاپی کرنے اور دوران سفر بالی ووڈ کا سننے پر ملا جلا سا ردِ عمل سامنے آرہا ہے۔ایک صارف نے لکھا کہ اس گانے پر کرینہ کپور سے بہتر اداکاری کوئی نہیں کرسکتا، باقی سب صرف اوور ایکٹنگ کرتے ہوئے لگتے ہیں۔ ایک صارف نے زرنش خان کی حمایت کرتے ہوئے لکھا کہ سب کو خوش رہنے کا حق ہے۔ایک اور صارف نے لکھا کہ زرنش خان نے کرینہ کپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔