خیبر پختونخواہ

پشاور،ایک شخص کے گھر سے ہینڈ گرینیڈ برآمد

 

پشاور(آئی پی ایس)خوشال باغ کالونی کے ایک مکین کے گھر سے ہینڈ گرینیڈ برآمد کرلیا گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

ابتدائی تفصیلات کے مطابق محمد حیات ولد نواب خان سکنہ خوشال باغ کالونی نے پولیس کو کسی دھماکہ خیز مادہ کی رپورٹ کی تھی

پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر بی ڈی یو ٹیم کو طلب کیا جنہوں نے ہینڈ گرنیڈ کی تصدیق کی ہے جس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا ۔

مدعی کے مطابق اس کی نہ کسی کے ساتھ کوئی دشمنی وغیرہ ہے اور نہ ہی اسے کسی قسم کی کوئی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے جبکہ مدعی یہ بھی تصدیق کی کہ ایک روز قبل ہی اس نے پوری فیملی عید الاضحی کی خاطر اپنے آبائی علاقہ ضلع کرم بھیجی ہے جبکہ مدعی کے ساتھ اس کا قریبی دوست اور پڑوسی گھر کے اندر (محو خواب) تھا

ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی چپقلش کا شاخسانہ ہو سکتا ہے تاہم جامع تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ دیگر عوامل اور افراد کے ساتھ ساتھ مدعی کے قریبی روابط کاروں کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker