اسلام آباد (آئی پی ایس) کورونا کی نئی لہر سے کیسز میں اضافہ ہونے لگا، چھ سو چورانوے نئے مریض سامنے آگئے۔این آئی ایچ کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح تین اعشاریہ نو تین فیصد تک پہنچ گئی، گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 694 نئے مریض رجسٹرڈ ہوئے۔کورونا کے سترہ ہزار سے زائد ٹیسٹ کئے گئے، موذی مرض سے متاثر ایک سو ایک مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔