اسلام آباد(آئی پی ایس)مالی سال 2021-22 کے آخری دو دنوں میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی ر یکارڈ ٹیکس کلیکشن ،دو دنوں میں 62 کروڑ سے زائد ٹیکس وصول کر لیا، ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی بھرپور مہم کامیابی سے ہمکنار ہو گئی،تفصیلات کے مطابق مالی سال 2021-22 کے آخری دو دنوں میں ایکسائز ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد کی ٹیم نے شاندار کاکردگی دیکھتے ہوئے ریکارڈ ٹیکس حاصل کر لیا،ڈائریکٹر ایکسائز اسلام آباد بلال اعظم کے مطابق ایکسائیز ڈپارٹمنٹ نے 62 کروڑ سے زائد ٹیکس وصول کر لیا، ایکسائز آفس آخری دو دنوں میں رات 12 بجے تک ٹیکس وصولی کے لیے کھلے رکھے گئے_ ،عملے نے شاندار کام کیا،ہم نے پوری ٹیم بن کر ریکارڈ کامیابی حاصل کی، ٹیکس وصولی ٹوکن ٹیکس، رجسٹریشن، ایڈوانس ٹیکس، ٹرانسفر اور انکم ٹیکس کی مد میں کی گئی ہے۔