اہم خبریںپاکستان

ڈائریکٹر حج مکہ نے منی میں حاجیوں کومشکلات کے حوالے ویڈیو کو مسترد کر دیا

اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈائریکٹر حج مکہ ساجد منظور اسدی نے سوشل میڈیا پر منی میں حاجیوں کی مبینہ مشکلات کے حوالے زیر گردش ویڈیو کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی حج 2022 میں 9 دن باقی ہیں اس لئے ہمارے حاجیوں کو منی میں مشکلات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ ہمارے حاجی ابھی وہاں پہنچے ہی نہیں ہیں ۔

جمعرات کو سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم شبانہ روز حاجیوں کی خدمت کر رہے ہیں ان سے بھی ہمارے حج انتظامات کے بارے میں رائے لی جا سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حج ایک مقدس فریضہ ہے اس حوالے سے کسی بھی قسم کی غیر مصدقہ خبر کو پھیلانا شرعی اور اخلاقی اصولوں کے بر عکس ہے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker