اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی طرف سے ویمن بازار کے حوالے سے شائع ہونے والی خبر کی تردید، گزشتہ روز خبر شائع کی گئی تھی کہ ویمن بازار میں سٹالز کی الاٹمنٹس میرٹ کے خلاف ہوئی اور بیلٹنگ بھی ناجائز کی گئی ہے ۔
اس خبر میں اعلی حکام سے نوٹس لینے کا کہا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہا کہ یہ خبر بے بنیاد ہے اور اس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، حقیقت میں ویمن بازار میں ابھی تک کسی کو سٹال الاٹ ہی نہیں ہوا،دو جولائی 2022 تک اس سلسلے میں درخواستیں منیجر آرٹ اینڈ کرافٹس شکر پڑیاں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کلچر اینڈ ٹوراز م ایم سی آئی سی ڈی اے اسلام آباد میں جمع کروائی جا سکتی ہیں،اس کے بعد شفاف اور غیر جانبدارانہ قرعہ اندازی کے ذریعے سٹالز کی الاٹمنٹس ہو گی
میڈیا سے اپیل ہے کہ بے بنیاد اور شواہد کے بغیر خبر شائع نہ کی جائے،ویمن بازار میں اسٹال کے حصول کے لئے پہلے فروری 2022 میں بھی اشتہار دیا گیا تھا، پہلے سے دی گئی درخواستیں بھی اس بیلٹنگ میں شامل کی جائیں گی۔