پشاور(آئی پی ایس)زو پشاور ورلڈ ریسورسز انسٹیٹیوٹ فار سٹیز ایوارڈ(ڈبلیو آر آئی )ا یوارڈ کے 5 فائنلسٹس کی فہرست تیار کرلی گئی۔ ترجمان ٹرانس پشاور صدف کامل کے مطابق 2022 میں زو پشاور نے تیسرا عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا ہے ۔
ڈبلیو آر آئی کے پرائز فار سیٹیز ایوارڈ کی فہرست میں پہلے نمبر پر آنے والے پراجیکٹ کو ڈھائی لاکھ ڈالر جبکہ چار runnerups کو 25 ہزار ڈالرز ملیں گے۔
اس سال ایوارڈ کا تھیم (Thriving Together in Turbulent Times) تھا ۔
ایوارڈ میں ان پراجیٹکس کو شامل کیا گیا جنہوں نے کوویڈ 19 کے دوران شہریوں کی زندگیوں کو آسان بنایا۔
2021-22 کے پرائز فار سیٹیز (Prize for Cities) کیلئے 65 ملکوں کے 155 شہروں سے کل 260 پراجیکٹس کو جانچا گیا۔
فائنلسٹس کا اعلان 29 جون 2022 کو پولینڈ میں منعقدہ ورلڈ اربن فورم کے اجلاس میں کیا گیا ۔
بی آر ٹی پشاور نے اگست 2020 میں COVID-19 کے دوران اپنی خدمات کا آغاز کیا اور وبا کے دوران 54 ملین مسافروں کو سفری سہولت مہیا کیں۔
زو پشاور کو یہ ایوارڈ covid کے دوران خواتین، معذور افراد اور معاشرے کے کمزور طبقات کو روزگار، صحت اور تعلیم تک آسان رسائی فراہم کرنے پر ملا ہے ۔اب تک تقریباً ۹ کروڑ سےزائد مسافر بی آر ٹی پر سفر کر چکے ہیں۔
زو پشاور روزانہ 2,70,000 مسافروں کو اپنے مختلف روٹس کے نیٹورک کے ذریعے شہر کے 70 فیصد حصے تک رسائی مہیا کر رہا ہے۔