اہم خبریںبین الاقوامی

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا

ریاض(آئی پی ایس)سعودی عرب سمیت دیگر خلیجی ممالک میں ذوالحج 1443 ہجری کا چاند نظر آگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایت پر شہریوں اور سرکاری کمیٹی نے ذوالحج 1443 ہجری کے چاند کی تلاش کی، جس میں ماہرین بھی شریک تھے۔
بعد ازاں سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے عیدالاضحیٰ کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔
اعلان کے مطابق مملکت میں یکم ذوالحجۃ 1443 ہجری کا آغاز تیس جون سے ہوگا، اس حساب سے حج کا رکن اعظم وقوفِ عرفہ 8 جولائی بروز جمعہ جبکہ عیدالاضحیٰ 9 جولائی 2023 بروز ہفتے کو منائی جائے گی۔
سعودی حکومت نے حج کی مناسبت سے مملکت میں سرکاری و نجی اداروں میں 8 ذوالحجۃ سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker