اسلام آباداہم خبریں

موٹرے پولیس کے ایک ہفتے میں تیز رفتاری پر 29573 ڈرائیوروں کے چالان

موٹر ویز اور ہائی ویز پر محفوظ سفر بنانے کے لئے مہم پر عملدرآمد جاری

, 29573 ڈرائیوروں کے خلاف تیزرفتاری کرنے پر قانونی کاروائی۔ تفصیلات کے مطابق 15 مئی سے موٹروے اور 6 جون سے ہائی ویز پر خصوصی مہم "ہیش ٹیگ نو مور” کا آغاز کیا گیا ہے

 

مہم کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کرتے ہوئے حادثات میں کمی لانا اور شاہروں کو محفوظ بنانا ہے۔ جاری مہم میں اب تک موٹروے نارتھ ریجن ، جو کہ ایم ون، ایم ٹو ٹورتھ، E-35 ہزارہ موٹروے، سوات ایکسپریس وے، N-5 (جی ٹی روڈ) پشاور سے لاہور پر مشتمل ہے، 29573 گاڑیوں کو تیز رفتاری پر بھاری جرمانے کیے گئے، ان میں نہ رکنے والی گاڑیوں کا خصوصی طور پر پیچھا کر کے انہیں روکا گیا۔جس کے نتیجے میں تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف کارروائی میں 46 فیصد اضافہ ہوا . جبکہ غیر قانونی لائٹس, لین والیشن ,سواری والی گاڑیوں کی والیشن, موبائل فون کا استعمال, غیر قانونی نمبرپلیٹس, اور دیگر والیشن میں مجموعی طور پر 208 فیصد زیادہ قانون پر عملدرآمد کرتے ہوئے جرمانے کیے گئے. موٹر ویز اور ہائی ویز پر سپورٹرز کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس میں مختلف مقامات پر موٹروے پولیس اہلکار جو کہ جدید کیمروں سے لیس، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کرنے والوں کو چیک کرتے ہیں۔ مزید ڈرون کیمروں کی مدد بھی حاصل کی جا رہی ہے ۔ ہائی وے پر موٹر سائیکل سواروں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہیاور سختی کے ساتھ ہیلمٹ، سائیڈ شیشہ اور لائٹس کو چیک کیا جا رہا ہے۔اٹھائیں گے تمام اقدامات میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا گیا ہے تاکہ ٹریفک حادثات میں کمی لا کر قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker