عامر فدا پراچہ نے بطور ایم ڈی پاکستان بیت المال ادارے کا چارج سنبھال لیا،گزشتہ روز اپنی تعیناتی کے بعد آج وہ بیت المال ہیڈ آفس آئے،اس موقع پر ادارے کے سینئر حکام نے ان کا استقبال کیا،عامر فدا پراچہ نے ڈائریکٹرز میٹنگ میں کہا کہ وہ مثبت کام کرنے والوں کو ترجیح دیں گے،انہوں نے کہا کہ بیت المال کا بنیادی مقصد غریبوں کے مالی مسائل کا حل ہے،ہم سب مل کر اس مقصد کو پورا کریں گے،انہوں نے کہا کہ بیت المال کے سارے عمل میں مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا