بین الاقوامی

چین کی جانب سے افغانستان کو مزید امدادی سازو سامان کی فراہمی

چینی فضائیہ کے دو ٹرانسپورٹ طیارے افغانستان کے زلزلے سے متاثرہ افراد کےلیے امدادی سامان لے کر کابل پہنچے۔منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق امدادی سامان میں خیمے، فولڈنگ بیڈ اور لحاف وغیرہ شامل ہیں۔ یہ وہ اشیا ہیں جن کی افغانستان کے آفت زدہ علاقوں میں لوگوں کو فوری ضرورت ہے۔
22 جون کو، افغانستان میں زلزلے کے بعد، چین نے افغانستان کو پانچ کروڑ چینی یوان کے ہنگامی امدادی سامان کی فراہمی کا اعلان کیا تھا۔
چائنا انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی نے کہا کہ اگلے مرحلے میں مزید امدادی سامان کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker