شمالی وزیرستان(آئی پی ایس )شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے تنگ کلی میں پولیو ٹیم پر نامعلوم افراد کا حملہ،سکیورٹی پر معمور 2پولیس اہلکار وں سمیت ایک پولیو ورکر شہیدہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق شہید اہلکاروں میں سپاہی دین شاہد اور سپاہی رضا اللہ شامل ہیں، واقعے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا۔