اسلام آباداہم خبریں

میونسپل مویشی منڈی ، کامیاب بڈرز کی ڈپٹی کمشنر اسلام آباد سے ملاقات

 اسلام آباد(آئی پی ایس)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن سے عید قرباں کے لئے میونسپل منڈی مویشی کے لئے کامیاب بڈرز،متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز اور ایم سی آئی نمائدگان سے ملاقات ۔ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا ہے کہ منڈی مویشی کا آغاز یکم جولائی سے ہو گا ، آئی پندرہ کی منڈی کی سپر ویژن اے سی پوٹھوہار، ترنول کی منڈی کی اے سی سدرن اور ترلائی منڈی کی سپر ویژن اے سی رورل کے سپرد ہے، اسلام آباد کی حدود میں میگا منڈی مویشیا ں آئی پندرہ جبکہ منی منڈیاں ترنول اور سلطانہ فانڈیشن ترلائی میں لگائے جائے گی۔ کامیاب بڈرز منڈیوں میں عوام اور جانوروں کے بیوپاریوں کو پریشانی سے بچا نے کے لئے کی ہر ممکن سہولیات فراہم کریں ، جانوروں کے لئے خارجی اور داخلی راستوں کو الگ الگ اور کھلا رکھیں، پارکنگ کے لئے جگہ مختص کی جائے اور روڈ کے ارد گرد گاڑیاں پارک نہ کی جائیں ۔ منڈیوں میں ایم سی آئی، لائیوسٹاک، ہیلتھ اور ٹریفک کا عملہ بھی موجود ہو گا،کامیاب بڈرز اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ مشاورت کر کے منڈیوں میں جگہ کے حوالے سے پراپرپلاننگ کریں ۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker