اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی نیشنل کوآرڈنیٹر ٹی بی پروگرام ڈاکٹر عبدالولی خان کی خدمات واپس پولی کلینک کے سپرد، وزارت ہیلتھ سروسز نے نوٹیفیکیشن جاری کر د یا۔تفصیلات کے مطابق وزات صحت نے ڈاکٹر عبد الولی خان کو ڈپٹی نیشنل کوآرڈینٹر برائے ٹی بی پروگرام کے عہدے سے ہٹا کر انکی خدمات واپس پولی کلینک اسپتال کے سپرد کر دی ہیں۔ اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عبد الوی خان اس سے قبل بھی پولی کلینک ہسپتال میں اسسٹنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر خدمات سر انجام دیتے رہے ہیں ۔