اسلام آباد(آئی پی ایس)گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک کھرب 19 ارب 32 کروڑ 82 لاکھ 94 روپے کا ٹیکس فری بجٹ میزانیہ پیش کر دیا۔ بجٹ میں 9 ارب روپے خسارہ وفاقی حکومت فراہم کرے گی ،گلگت بلتستان اسمبلی کا دوسرا بجٹ وزیر خزانہ جاوید منوا نے پیش کیا،ترقیاتی بجٹ کی مد 48 ارب تجویز کر دئیے گئے 61 ارب 44 کروڑ 6 لاکھ 40 ھزار روپے غیر ترقیاتی بجٹ کے لیے تجویز کر دیا گیا ،دس ارب روپے گندم سبسڈی کی مد خرچ ہونگے،بجٹ میں دو ارب روپے کا غیر ملکی امداد بھی شامل ہے ،تعلیم پر دو ارب 25 کروڑ صحت کے لیے ایک ارب بیس کروڑ روپے تجویز کر دئیے گئے ،تعمیرات کے شعبے کے لیے پانچ ارب 39 کروڑ سے زائد مختص،پاور سیکٹر میں تین ارب پچاس کروڑ سے زائد رقم مختص، دہی ترقی کے لیے ایک ارب ایک کروڑ مختص،جنگلات و جنگلی حیات کے لئے 17 کروڑ 48 لاکھ سے زائد مختص۔معدنیات کے لیے 12 کروڑ 17 لاکھ تجویز، خوراک کے لئے چار کروڑ 98 لاکھ مختص کیے گئے ہیں بجٹ اجلاس کی صدارت ڈپٹی سپیکر نذیر احمد نے کی۔