اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان میں درجنوں جان بچانے والی ادویات کی قلت پیدا ہوگئی۔بخار اور درد کے لیے استعمال ہونے والی پیناڈول مارکیٹ سے غائب ہوگئی، ذہنی تناو، جوڑوں کے درد، دمہ، کینسر کی ادویات مارکیٹ میں شارٹ ہوگئیں۔
دل کا دورہ روکنے، پھیپھڑوں کے انفیکشن کی دوا کی بھی عدم دستیاب ہے۔خون پتلا کرنے والی دوا بھی میڈیکل سٹورز پر دستیاب نہیں، ذیابیطس، دل میں جلن، بلڈپریشر، ہیپاٹائٹاس کی ادویات کی بھی قلت پیدا ہوگئی، 40 سے زائد ادویات کی قلت سے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔پاکستان فارماسوٹیکل مینوفیکچرز کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کے سیلز ٹیکس کی وجہ سے خام مال کی امپورٹ رک گئی ہے سیلز ٹیکس کے باعث ادویات کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا ہے۔ سیلز ٹیکس ختم ہونے پر ہی ادویات کی مینوفیکچرنگ ممکن ہے۔دوسری جانب عوام کی حکومت سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔