
اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد جلسے کے لیے ضلعی انتظامیہ سیاجازت مانگ لی، پی ٹی آئی کے رہنما علی نواز اعوان اور فیصل جاوید نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی۔
تحریک انصاف نے انتظامیہ سے 2 جولائی کو پریڈ گراونڈ میں جلسے کی اجازت مانگی ہے۔درخواست میں جلسہ گاہ میں انتظامات کی درخواست بھی کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان اور دیگر رہنما جلسے سے خطاب کریں گے لہذا جلسے کے لیے انتظامیہ سیکیورٹی فراہم کرے۔