پشاور(آئی پی ایس)پشاور سمیت صوبے کے 25 اضلاع میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازہوگیا
صوبائی محکمہ صحت کے مطابق پانچ روزہ مہم کے دوران 25لاکھ سے زائد بچو ں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جائیں گے
پشاور میں اٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلانے کا ہدف مقررکیا گیا ہے
پانچ روزہ مہم کے لیے 11 ہزار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ، پولیو مہم کی سیکورٹی کے لیے 14ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں
محکمہ صحت کے مطابق رواں سال شمالی وزیرستان میں پولیو کے دس کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔
محکمہ صحت کے مطابق شمالی وزیرستان میں پولیو کیسز سامنے آنے کی بڑی وجہ انکاری والدین ہیں