
پشاور (آئی پی ایس )وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ سوات ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے امیدوار نے شاندار کامیابی حاصل کی، ان انتخابات میں پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں مل کر بھی پی ٹی آئی کا مقابلہ نہ کر سکے، پی ٹی آئی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرنے پر پی کے7 کے عوام کا تہہ دل سے مشکور ہوں۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کامیابی پر پی ٹی امیدوار فضل مولا اور کارکنان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،پی کے7کے ضمنی انتخابات اگلے عام انتخابات کا ٹریلر ہیں، سوات ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی امیدوار کی کامیابی عمران خان کے بیانیے کی جیت ہے، سوات پی ٹی آئی کا گڑھ ہے اور آئندہ بھی رہے گا، خیبر سمیت ملک بھر میں پی ٹی آئی اور عمران خان کی عوامی مقبولیت میں اضافہ ہو رہا ہے،سوات سمیت خیبر پختونخوا کے عوام نے ملک لوٹنے والوں کو ہمیشہ کے لئے مسترد کردیا ہے، موجودہ امپورٹڈ حکومت تیزی سے ملک کو تباہی کی طرف لے جارہی ہے، ہوشربا مہنگائی نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے،عوام جلد سے جلد اس نااہل حکومت سے جان چھڑانا چاہتی ہے۔