اسلام آباد(آئی پی ایس )بنی گالہ ہاوس سے جاسوسی کرنے میں ملوث شخص کی گرفتاری کا معاملہ،نجی ٹی وی کے رپورٹر نے ایک شخص کو پولیس کے حوالے کیا،پولیس کے حوالے کیا گیا شخص ٹھیک طرح سے بات نہیں کرسکتا،اس وجہ سے اس شخص کی ابھی تک شناخت نہیں ہوسکی۔
ترجمان پولیس کے مطابق شخص کی جسمانی اور دماغی حالت جاننے کے لئے میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا۔اطلاعات کے مطابق شخص کو کل سے بنی گالہ ہاوس میں گرفتار رکھا گیا تھا۔اس کیس میں نجی ٹی وی رپورٹر کی طرف سے کوئی شواہد یا تفصیل فراہم نہیں کی گئی،پولیس تفتیش کررہی ہے، جلد اصل حقائق سے آگاہ کیا جائے گا۔