بین الاقوامی

چینی صدر کی سی پی سی کی قومی کانگریس سے متعلق تجاویز طلب کرنے پر ہدایت

بیجنگ(آئی پی ایس )کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری شی جن پھنگ نے پارٹی کی 20ویں قومی کانگریس سے متعلق کام کے بارے میں نیٹیزنز کی آرا اور تجاویز طلب کرنے کے حوالے سے اہم ہدایات دی ہیں

اور اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ 20ویں پارٹی کانگریس پارٹی اور ملک کی سیاسی زندگی میں ایک اہم ایونٹ ہے۔ پارٹی کی قومی کانگریس سے متعلق کام کے بارے میں آن لائن رائے کی درخواست پوری پارٹی اور معاشرے کے لیے قومی ترقی میں حصہ ڈالنے کا ایک مثر طریقہ ہے، اور یہ ہمہ گیر عمل کی جمہوریت کا ایک واضح مظہر بھی ہے۔

متعلقہ محکموں کو ان تجاویز کا بغور مطالعہ کرنا چاہیے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی اہم ہدایات کے مطابق سی پی سی کی 20ویں قومی کانگریس کے لیے آن لائن مشاورتی سرگرمیاں 15 اپریل سے 16 مئی تک کی گئیں۔ چین کے اہم میڈیا کے آن لائن پلیٹ فارمز نے پورے معاشرے کی آرا اور تجاویز سننے کے لیے خصوصی کالم ترتیب دیے۔ اس سرگرمی کو عام لوگوں کی طرف سے وسیع توجہ اور شرکت ملی ہے، اور نیٹیزنز کی جانب سے 8.542 ملین سے زیادہ تبصرے موصول ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker