گلگت(آئی پی ایس)الرحیم ملٹی پریز کوآپریٹو سوسائٹی لمٹیڈ کے ممبران کا موجودہ صدر سید نیت ولی شاہ اور ان کی کابینہ کی کارکردگی پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کابینہ کے مدت میں ایک سال کا مزید توسیع کر دی گئی ۔یوں ان کی مدت دوسال کی ہوگئ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سید بیت ولی شاہ نے کہا کہ میں آپ تمام ممبران کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں انشاء اللہ آپ کے اعتماد پر پورا تر کر اپ کی بھر پور خدمت کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے سوسائٹی میں جو اسامیاں تھے ان پر میرٹ کا بھر پور خیال رکھ کر بھرتیاں کیے ہیں جو کہ ایک مثال قائم کر رکھا ہے ہم چاہتے ہے کہ ہم ایسا کام کریں جو ہمارے بعد بھی ہمیں یاد رکھا جائے۔اجلاس میں سوسائٹی کے ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔