سوات(آئی پی ایس)چیف الیکشن کمشنرخیبرپختونخوا محمد فرید آفریدی کا پی کے7 ضمنی انتخابات کے دوران مختلف پولنگ سٹیشنز کا دورہ، پولنگ سٹیشنوں میں پولنگ کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکورٹی کا جائزہ لیا۔
انہوں نے پولنگ سٹیشنوں میں پولنگ کیلئے لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکورٹی کا جائزہ لیا۔
بلدیاتی انتخابات کا عمل صبح 8 بجے سے شروع ہوکر شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔انتخابی عمل کیلئے فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
صوبائ الیکشن کمشنر نے پولنگ عملہ اور پولنگ ایجنٹس سے انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔
ڈائریکٹر الیکشن خوشحال زادہ اور ریجنل الیکشن کمشنر سوات محمد ندیم خان بھی ان کے ہمراہ تھے۔
صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخابی عمل کے لئے کئے گئے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کنٹرول روم کا بھی دورہ کیا۔