پشاور(آئی پی ایس)خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے افغانستان میں زلزلہ زدگان میںامداد کا سلسلہ جاری،
صوبائی حکومت کی جانب سے اتوار کو ایک ہزارپیکٹس جن بیس کلو اٹا پانچ کلو چینی ایک کلو چاے ایک کلو دال لوبیا پانچ کلو چاول پانچ کلو گھی اور ایک کلو مصالحہ شامل ہیں ، سامان افغانستان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں سپرہ لیمان دوبی اور دیگر علاقوں میں تقسم کیا گیا ہے ۔ مزید امداد بھی جاری ہے جن میں ہسپتال عملہ اور طبی آلات بھی بھجوائے گئے ہیں جوکہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں زخمیوں کاعلاج ومعالجہ کر رہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ افغانستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے اور ہم مزید امداد بھی جاری رکھیں گئے اور یہ تب تک جاری رہے گی جب تک متاثرہ خاندان آباد نہیں ہو جاتے۔