خیبر پختونخواہکھیل

شندور پولوفیسٹیول یکم جولائی سے منعقد ہو گا

 

پشاور(آئی پی ایس)محکمہ سیاحت ، ثقافت، کھیل، آثار قدیمہ ، میوزیم و امور نوجوانان خیبرپختونخواہ کے تحت شندور پولو فیسٹیول یکم جولائی سے شندور ٹاپ پر منعقد ہوگا۔

 

ترجمان کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کے مطابق فیسٹیول کیلئے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ۔اس روایتی میلے کا انعقاد حسب سابق خیبر پختونخوا کلچر اینڈ ٹوارزم اتھارٹی کر رہی ہے۔صوبائی حکومت نے روایتی میلے کے کامیاب انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لئے۔ ترجمان کے مطابق فیسٹیول کے دوراں پولو کھلاڑیوں، شائقین اور سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں گی،فیسٹیول کی اختتامی تقریب 3 جولائی کو منعقد ہوگی۔گلگت بلتستان اور چترالی کی ٹیموں کے مابین سخت مقابلے شائقین کو دیکھنے کو ملیں گے۔سیاحوں کیلئے خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کی روایتی موسیقی محفل بھی منعقد ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker